Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
سعودیہ:پاک فضائیہ دستے کی فضائی مشق سپیئرز آف وکٹری میں شرکت | زرائع نیوز

سعودیہ:پاک فضائیہ دستے کی فضائی مشق سپیئرز آف وکٹری میں شرکت

جدہ: سعودی عرب میں پاک فضائیہ کے دستے نے فضائی مشق سپیئرز آف وکٹری2023 میں حصہ لیا۔

یہ مشق ایئر وار سنٹر دھران(شاہ عبدالعزیز ایئر بیس) سعودیہ میں اختتام پذیر ہوگئی۔ مشق میں شامل ہونیوالا پاک فضائیہ کا دستہ فخر پاکستان JF-17 تھنڈر اور F-16 طیاروں پر مشتمل تھا، ان طیاروں کی گھن گرج برادر اسلامی ملک کی فضائوں میں گونجی۔

مشق میں پاک فضائیہ اور دوست ممالک کے جدید لڑاکا طیاروں اور معاون عملہ نے شرکت کی۔ ایئر مارشل عبدالمعید خان، ڈپٹی چیف آف دی ایئر سٹاف نے مشق کی اختتامی تقریب کا معائنہ کیا۔

ایئر مارشل عبدالمعید خان نے ایئر اینڈ گرائونڈ کریو کیساتھ بات چیت کی اورمشق کو کامیاب بنانے پر پاک فضائیہ کے دستے کی کاوشوں کو سراہا۔