کراچی :ڈاکٹرعامر لیاقت کی ویڈیو وائرل کرنے کے کیس میں مرحوم عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ کو ویمن جیل کراچی سے ضمانت پر رہا کردیا گیا ہے۔
دانیہ شاہ کے خلاف ایف آئی اے پیکا ایکٹ 2016 کے تحت مقدمہ درج ہے، ملزمہ دانیہ شاہ کے خلاف مقدمہ عامر لیاقت کی بیٹی دعا عامر نے درج کروایا۔
ایف آئی اے نے دانیہ شاہ کو لودھراں سے 15 دسمبر کو گرفتار کیا تھا، دانیہ شاہ جیل سے رہائی کے بعد اپنے آبائی گاؤں لودھراں واپس چلی گئیں۔ٹرائل کورٹ نے دانیہ شاہ کے کیس کی سماعت 9 مارچ تک ملتوی کر رکھی ہے۔
سندھ ہائیکورٹ نے چند روز قبل عامر لیاقت کی نازیبا ویڈیو وائرل کرنے کے کیس میں ملزمہ دانیہ شاہ کی درخواست ضمانت منظور کرنے کے بعد اس کا تحریری حکم نامہ بھی جاری کر دیا تھا۔
