کراچی : پی ایس ایل 8 کے پانچویں میچ میں ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کو 56 رنز سے ہرا دیا۔ملتان اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کے لیے 211 رنز کا ہدف دیا۔
پشاور زلمی کی طرف سے صائم ایوب 53، محمد حارث 40 اور رومن پاول 23 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹرز رہے۔ملتان سلطانز کی طرف سے احسان اللّٰہ اور اُسامہ میر نے 3، 3 جبکہ عباس آفریدی نے 2 اور بریتھ وائٹ نے 1 وکٹ اپنے نام کیں۔
اس سے قبل پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر ملتان سلطانز کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ ملتان سلطانز نے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹ پر 210 رنز بنائے، اننگز کے دوران محمد رضوان اور رائیلی روسو نے نصف سنچریاں اسکور کیں۔
کپتان محمد رضوان اور شان مسعود نے اننگز اوپن کی اور پہلی وکٹ پر 54 رنز کی شراکت قائم کی۔
پشاور زلمی کی طرف سے سلمان ارشاد نے 2 اور سفیان مقیم نے 1 وکٹ حاصل کی جبکہ وہاب ریاض، خرم شہزاد اور جیمز نیشم کوئی وکٹ اپنے نام کرسکے۔
