کراچی: پولیس ہیڈ آفس کلیئرنس آپریشن میں رینجرز کے جوان سب انسپکٹر تیمور شہید ہوگئے ۔تیمور شہید کا تعلق ملتان سے ہے۔
ملک بھر میں امن کی فصیل کو اپنے خون سے آبیار کرنے والوں کی فہرست میں شامل ہونے والے جواں سال رینجرز سب انسپکٹر تیمور شہید کا جسد خاکی مکمل اعزاز کے ساتھ ان کے آبائی علاقے روانہ کیا جائے گا۔جہاں شہید کی نماز جنازہ ادا کرکے انہیں سپرد خاک کیاجائے ۔
