کراچی : شہر قائد میں مرغی کا گوشت 800 روپے فی کلو تک پہنچ گیا۔
کراچی میں مرغی کا گوشت 800 روپے کلو تک جا پہنچا، انتظامیہ بے بس دکھائی دے رہی ہے۔
گزشتہ روز 700 سے 750 روپے کلو فروخت کیا جارہا تھا مگر آج کراچی میں مرغی کے گوشت کی قیمت 800 روپے کلو تک جا پہنچی، زندہ مرغی کا بھاؤ 510 روپے کلو ہے۔
