Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
ذوالفقارمرزا اور ان کے ساتھیوں پر فرد جرم عائد | زرائع نیوز

ذوالفقارمرزا اور ان کے ساتھیوں پر فرد جرم عائد

انسداد دہشت گردی کی عدالت نے بدین میں ہنگامہ آرائی کے مقدمات میں سابق وزیر داخلہ سندھ ذوالفقارمرزا اور ان کے دیگر ساتھیوں پر فرد جرم عائد کردی۔

ملزمان کی جانب سے صحت جرم سے انکار کے بعد عدالت نے 11 جولائی کو استغاثہ کے گواہان کو طلب کرلیا ہے۔

ڈاکٹر ذوالفقار مرزا اور ان کے ساتھیوں کے خلاف بدین میں ہنگامہ آرائی، حملہ اور کار سرکار میں مداخلت کے تین مقدمات درج ہیں۔

تمام مقدمات دہشت گردی ایکٹ کے تحت درج کیے گئے، جن میں ڈاکٹر ذوالفقارمرزاسمیت 54ملزمان نامزد ہیں۔