Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
صدر نے خود کو پی ٹی آئی کارکن ثابت کردیا:وزیرا،عظم، وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب | زرائع نیوز

صدر نے خود کو پی ٹی آئی کارکن ثابت کردیا:وزیرا،عظم، وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب

لاہور ،اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف نےکہاہےصدرعلوی کاپارلیمنٹ سے منظوربل کو واپس کرنا انتہائی افسوسناک ہے۔
اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہا صدرنے اپنے طرزعمل سے خودکوپی ٹی آئی کے کارکن کے طورپر ثابت کیاہے،صدر مملکت کا پی ٹی آئی کے کارکن کے طور پر کام کرنا صدارتی منصب کی توہین ہے،صدرمملکت عمران نیازی کیلئے آئینی ذمہ داریوں کو نظرانداز کر رہے ہیں۔وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس بھی آج چھٹی کے روز طلب کرلیا۔

وفاقی کابینہ کا اجلاس دو بجےوزیراعظم ہائوس میں ہو گا، وزیراعظم صدارت کرینگے ،اجلاس میں عدالتی اصلاحات بل پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے دوبارہ منظورکرانے سمیت اہم فیصلے متوقع ہیں۔
اجلاس میں قومی مشاورت اورسپریم کورٹ کے فیصلے کے حوالے سے حکمت عملی پربات ہوگی،کابینہ کی طرف سے قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کی جائیگی، اجلاس میں اہم قومی امور پر مشاورت اور ملکی سیاسی صورتحال پرغور کیا جائیگا۔