Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
ریئر ایڈمرل فیصل عباسی نے پاکستان فلیٹ کی کمان سنبھال لی | زرائع نیوز

ریئر ایڈمرل فیصل عباسی نے پاکستان فلیٹ کی کمان سنبھال لی

کراچی : ریئر ایڈمرل محمد فیصل عباسی نے بطور کمانڈر پاکستان فلیٹ کمان سنبھال لی ہے۔

کراچی میں تبدیلی کمانڈ کی تقریب میں وائس ایڈمرل اویس احمد بلگرامی نے نئے کمانڈر پاکستان فلیٹ کو کمان سونپی۔

ریئر ایڈمرل محمد فیصل عباسی پاکستان نیوی وار کالج لاہور اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد کے گریجویٹ ہیں۔ وہ ایک شاندار کیریئر کے حامل نیوی افسر ہیں اور متعدد کمانڈ اینڈ سٹاف عہدوں کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔

ریئر ایڈمرل محمد فیصل عباسی کوانکی شاندار خدمات کے اعتراف میں حکومت پاکستان کی طرف سے ستارہ امتیازملٹری اور ہلال امتیازملٹری سے نوازا جا چکا ہے۔

تبدیلی کمان کی تقریب میں پاک بحریہ کے افسروں، سی پی اوز،سیلرز اور سویلینز نے شرکت کی۔