کراچی یونین آف جرنلسٹس (دستور) کے سالانہ انتخابات 4 مارچ 2023 کو کراچی پریس کلب میں ہوں گے۔
کے یو جے کی جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق قبل ازیں یونین کی ایگزیکٹوکمیٹی نے ڈاکٹر محمد سیف اللہ خان کی سربراہی میں 6 رکنی الیکشن کمیٹی تشکیل دی تھی۔یونین کی جانب سے کراچی پریس کلب میں اراکین کے یو جے کی ووٹر لسٹ آویزاں کی جاچکی ہے۔
چیئرمین الیکشن کمیٹی ڈاکٹر محمد سیف اللہ خان نے الیکشن شیڈول جاری کردیا ہے جس کے مطابق کمیٹی کاغذات نامزدگی 23 فروی کو 4 بجے دن تا 7 بجے شام کراچی پریس کلب میں وصول کرے گی جبکہ بعد از اسکروٹنی و دیگر مراحل امیدواروں کی حتمی فہرست یکم مارچ 2023 کو جاری کرے گی۔
پولنگ کراچی پریس کلب میں 4 مارچ کو صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفہ کے جاری رہے گی۔
