کراچی: کراچی کے مختلف علاقوں میں بجلی کی اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ جاری ہے،نارتھ کراچی پاورہاؤس کے قریب غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے خلاف علاقہ مکینوں نے احتجاج کیا۔
نارتھ کراچی،کورنگی،رنچھوڑلائن سمیت مختلف علاقوں میں بجلی کی عدم فراہمی کے خلاف سڑکوں پراحتجاج کیا گیا اوربجلی کی فراہمی کی یقین دہانی پرپولیس نے احتجاج ختم کرایا جس کے بعد ٹریفک بحال کردی گئی۔
مختلف علاقوں کورنگی، بلدیہ اتحاد ٹاؤن، قائم خانی کالونی، گلشن غازی،اے بی سینیا لائنز،گلشن ظہور میں اور کورنگی الیاس گوٹھ ،جوہرکمپلیکس ، رضوان سوسائٹی میں بجلی غائب ہونے پرعلاقہ مکینوں نے گورنرسندھ سے مطالبہ کیا کہ کے الیکٹرک کی جانب سے مختلف حیلوں بہانوں سے بجلی بند رکھنے کا نوٹس لیا جائے۔
