Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
بلیغ الرحمٰن سے مراد علی شاہ کی ملاقات،مختلف امور پر تبادلہ خیال | زرائع نیوز

بلیغ الرحمٰن سے مراد علی شاہ کی ملاقات،مختلف امور پر تبادلہ خیال

لاہور: گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن سے یہاں گورنر ہائوس لاہور میں وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران سندھ میں سیلاب زدگان کی بحالی ، تعلیم کے فروغ اور سیاسی صورتحال سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن نے کہا کہ اتحادی حکومت نے مشکل حالات میں حکومت کی ذمہ داری لی اور ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا۔انہوں نے کہا کہ اس وقت سب سے زیادہ ضرورت باہمی اتحاد، جذبہ حب الوطنی اور جمہوریت کو مضبوط کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ مضبوط پاکستان ہی ہم سب کی اولین ترجیح ہونا چاہیے۔

گورنر پنجاب نے کہا کہ ملک کی ترقی کے لیے ٹیکنیکل ایجوکیشن کو فروغ دینے کی ضرورت ہے کیونکہ فنی تعلیم ہی انسانی ترقی کا قابل اعتماد وسیلہ اورملکی خوشحالی کا ضامن ہے۔

انہوں نے کہا کہ دور دراز علاقوں میں جہاں باقاعدہ سکولز نہیں ہیں غیر رسمی تعلیم کے ذریعے وہاں بچوں کو کم وسائل میں تعلیم دی جا سکتی ہے۔ گورنر پنجا ب نے کہا کہ آٹ آف سکول چلڈرن کی تعداد کم کرنے کے لیے بھرپور اقدامات کرنے کی ضرورت ہے ۔ وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ کچھ عناصر ملک میں عدم استحکام پیدا کرناچاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا حکومت اس وقت بہت سے چیلنجز سے نبرد آزما ہے۔حکومت کو سیلاب متاثرین کی بحالی،ملک کے معاشی حالات و دیگر چیلنجز کا سامنا ہے۔ ملک کے حالات کے پیش نظر ایک سیاسی جماعت کے علاہ تمام سیاسی جماعتیں اس بات پر متفق ہیں کہ الیکشن پورے ملک میں ایک ہی وقت پر ہوں۔

وزیر اعلی سندھ نے کہا کہ سیلاب زدگان کے لیے گھروں کی تعمیر شروع کردی ہے۔ وزیر اعلی نے مزید کہا کہ سندھ کے عوام کے لیے پبلک ٹرانسپورٹ کی سہولیات میں اضافہ کیا گیا ہے۔اس موقع پر گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن نے وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ کو گورنر ہاس کے مختلف حصوں کا وزٹ بھی کروایا۔