Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
کراچی میں 24 گھنٹوں کے دوران اسٹریٹ کرائمز کی 137 وارداتیں رپورٹ | زرائع نیوز

کراچی میں 24 گھنٹوں کے دوران اسٹریٹ کرائمز کی 137 وارداتیں رپورٹ

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کوگذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران جرائم کی روک تھام کے حوالے سے کیے جانے والے اقدامات پر ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید اوڈھو نے اپنی رپورٹ پیش کی ۔

وزیراعلیٰ سندھ کو بتایا گیا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر بھر میں137اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں رپورٹ ہوئیں، جن میں45موبائل،نقدی چھیننے،ایک کار چھیننے اور11چوری ہونے کی ،3موٹرسائیکل چھیننے اور77 چوری ہونےکی وارداتیں شامل ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ کو بتایا گیا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پولیس اور جرائم پیشہ افراد کے درمیان3مقابلے ہوئے ، دورانِ مقابلہ ایک جرائم پیشہ شخص کو زخمی حالت میں گرفتار کیاگیا جبکہ7اسٹریٹ کرمنلز ،چوروں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ مجموعی طورپر105ملزمان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ۔جن میں14 اسٹریٹ کرمنلز، ڈاکو،11کارلفٹرز، 2 قاتل، 18 افراد کوغیر قانونی اسلحہ رکھنے پر،18 منشیات فروش، سپلائیر جبکہ42دیگر جرائم میں ملوث افراد کو گرفتار کیاگیا۔

برآمدگی کے حوالے سے وزیراعلیٰ سندھ کو بتایاگیا کہ پولیس نے مختلف چھاپوں ،کارروائیوں کے دوران14 غیر قانونی اسلحہ، 4 کلو گرام چرس،443گرام آئس،ہیروئن ،16چوری کے موبائل فون اور17 موٹر سائیکلیں برآمد کیں ۔