Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
کراچی کے مزید2 نئے روٹس پر پیپلز پنک بس سروس چلانے کا اعلان | زرائع نیوز

کراچی کے مزید2 نئے روٹس پر پیپلز پنک بس سروس چلانے کا اعلان

کراچی : محکمہ ٹرانسپورٹ حکومت سندھ نے یکم مارچ سے کراچی کے مزید دو نئے روٹس پر پیپلز پنک بس سروس چلانے کا اعلان کردیا ، کل سے پنک بس سروس کے ماڈل کالونی تا ٹاور روٹ ون کی فلیٹ میں بھی اضافہ کیا جائے گا ۔

یہ اعلان وزیر اطلاعات و ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت پیپلز بس سروس سے متعلق اجلاس میں کیا گیا ۔اجلاس میں سیکریٹری ٹرانسپورٹ عبدالحلیم شیخ ، ایم ڈی سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی زبیر چنہ ، پی ڈی این آر ٹی سی صہیب شفیق ، آپریشن منیجر عبدالشکور و دیگر نے شرکت کی۔

اس موقع پر صوبائی وزیر اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ ماڈل کالونی تا ٹاور پنک بس سروس روٹ -1 پر بسوں میں اضافہ ، جبکہ پاور چورنگی نارتھ کراچی سے انڈس ہاسپٹل روٹ -2 اور نمائش چورنگی سے کلاک ٹاور سی ویو روٹ- 10 پر پنک بس سروس کے دو نئے روٹس کا آغاز کل یکم مارچ سے کردیا جائے گا۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ پنک بس سروس روٹ 2 ، پاور چورنگی نارتھ کراچی سے انڈس ہاسپٹل کورنگی براستہ ناگن چورنگی ، شفیق موڑ ، گلشن چورنگی ، جوہر موڑ ، سی او ڈی ، ڈرگ روڈ ، شارع فیصل ، شاہ فیصل کالونی ، سنگر چورنگی ، کورنگی نمبر 5 تک چلائی جائے گی ،
روٹ نمبر 10 پر نمائش چورنگی ، ایم اے جناح روڈ ، زیب النساء اسٹریٹ ، میٹرو پول ، تین تلوار ، دو تلوار ، عبداللہ شاہ غازی ، ڈولمن مال ، میکڈونلڈ اور کلاک ٹاور سی ویو تک پنک بس خواتین کو محفوظ سفری سہولیات فراہم کرے گی ۔

شرجیل انعام میمن نے سندھ ماس ٹرانزٹ اور این آر ٹی سی کو ہدایت دی کہ کراچی میں پیپلز بس سروس کے مزید نئے روٹس پر سروے مکمل کیا جائے ۔

انہوں نے کہا کہ ہاکس بے روڈ تک بھی پیپلز بس سروس چلانے کا جائزہ لیا جائے ، شرجیل انعام میمن نے کہا کہ پیپلز الیکٹرک بس سروس کے مزید نئے روٹس کا بھی جلد از جلد آغاز کیا جائے۔