Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
بے نظیر انکم سپورٹ کی امداد 9 ہزار روپے کرنے کا فیصلہ | زرائع نیوز

بے نظیر انکم سپورٹ کی امداد 9 ہزار روپے کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد : وفاقی وزیر چیئرپرسن بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام شازیہ مری نے کہا ہے کہ بی آئی ایس پی 90 لاکھ خان دانوں کی مالی معاونت کر ریا ہے، 28 ہزار سالانہ کی مالی امداد سہ ماہی اقساط کی صورت میں دی جاتی ہے، حکومت نے سہ ماہی قسط 7 ہزار سے بڑھا کر 9 ہزار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں ںے بتایا کہ یہ فیصلہ غربت زدہ خان دانوں کو مہنگائی کے اثرات سے محفوظ رکھنے کی کوشش ہے، بے نظیر نشوونما پروگرام کے ذریعے مستحق حاملہ خواتین، بچوں کو دودھ پلانے والی ماؤں کو بھی مدد فراہم کی جاتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ دو سال کی عمر کے بچوں کو معیاری خوراک کے ساشے مہیا کیے جاتے ہیں، اس کے علاوہ 70 لاکھ مستحق بچوں کو بے نظیر تعلیمی وظائف بھی دئیے جاتے ہیں، تعلیمی وظائف سے اسکولوں میں داخلے بڑھے ہیں اور ڈراپ آوٹ میں کمی آئی ہے۔