جنگ، جیو، دی نیوز اور گروپ کےد یگر ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے پر کے یو جے کی تنظیموں نے اتحاد کر کے نئی تاریخ رقم کردی۔
کراچی یونین آف جرنلسٹ دستور کی جانب سے جنگ گروپ، دی نیوز اور جیو نیوز کے ملازمین سمیت دیگر پبلیکشنز کے ملازمین کی تنخواہوں میں فی الفور اضافے کیلیے کراچی پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔
اس احتجاجی مظاہرے میں کراچی یونین آف جرنلسٹ کے صدر فہیم صدیقی نے بھی بطور جیو ورکر ایکشن کمیٹی کے سربراہ کی حیثیت سے شرکت کی اور شرکا سے خطاب کیا۔
مقرری نے کہا کہ ملازمین کی تنخواہیں فوری طور پر ادا کی جائیں، جیونیوز، جنگ، دی نیوز اور گروپ کے دیگر پبلیکیشنز کے ملازمین کی تنخواہوں میں فی الفور اضافہ کیا جائے اگر ان مطالبات کو تسلیم نہیں کیا گیا تو جنگ بلڈنگ کا گھیراو کیا جائے گا۔
مظاہرے سے پی ایف یوجے دستور کے سیکریٹری جنرل اے ایچ خانزادہ، ڈپٹی سیکریٹری جنرل عامر لطیف، سینئر نائب صدر کے یو جے دستور محمد منصف، جنرل سیکریٹری نعمت خان، جیو ملازمین کے ایکشن کمیٹی کے سربراہ اور کے یو جے کے صدر فہیم صدیقی، کراچی پریس کلب کے سابق سیکریٹری ارمان صابر اور جنگ ایپلائز یونین کے سیکریٹری شکیل یامین کانگا نے خطاب کیا۔
مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے پی ایف یوجے دستور کے سیکریٹری جنرل اے ایچ خانزادہ نے کہا کہ جنگ گروپ انتظامیہ ملازمین کا معاشی استحصال بند کرے لاکھوں روپے کے اشتہارات لینے کے باوجود ملازمین اپنے جائز تنخواہوں سے محروم ہیں۔
ڈپٹی سیکریٹری جنرل پی ایف یو جے دستور عامرلطیف نے کہا کہ جنگ گروپ اور دوسرے میڈیا اداروں کو کروڑوں کے اشتہارات ملتے ہیں مگر انتہائی شرمناک بات ہے کہ ملازمین کئی ماہ سے تنخواہوں کا انتظار کررہے ہیں۔
انہوں نےمزید کہ کہ گزشتہ کئی سالوں کے دوران شدید مہنگائی کی وجہ ضرورت کی اشیائ کی قیمتیں کئی گناہ بڑھ گئی ہےجبکہ مالکان کی آمدن میں بھی خاطرخواہ اضافہ ہوا ہے مگر ملازمین کی تنخواہیں نہیں بڑھائی گئی ہیں۔
کےیوجے دستور کے سینئر نائب صدر محمد منصف کا کہنا تھا کہ مہنگائی کے اس دور میں صحافیوں اور دیگر ملازمین کو کئی ماہ سے تنخواہوں کی ادائیگی نہیں کی گئی مہنگائی نے ملازمین کا دووقت کا کھانا مشکل کردیا اہے جبکہ اشتہارات کی مدمیں لاکھوں روپے لیے جاتے ہیں جس کے باوجود بھی ملازمین تنخواہوں کے لیے پریشان ہیں
جیو ملازمین کے ایکشن کمیٹی کے سربراہ اور کے یو جے کے صدر فہیم صدیقی نے کہا کہ جیو نیوز اور گروپ کے دیگر پبلیکشنز مالکان کو کروڑوں کما کردے رہے ہیں جبکہ ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ نہیں ہورہا ہے۔
فہیم صیدیقی نے کہ صحافی اپنے حقوق کے لیے متحد ہیں اور سب ملکر جیو کے دفتر کے سامنے جمع ہوں گے۔
کےیوجے دستورکے جنرل سیکریٹری نعمت خان نےواضح پیغام دیا کہ اگر جنگ گروپ کے مالکان تنخواہوں کی فوری ادائیگی نہیں کی تو یہ صرف ٹوکن احتجاج تھا اگلا احتجاج جنگ جیونیوز کے دفتر کے باہر کیا جائیگا۔
انہوں نے کہا کہ ہمارا میڈیا کے باقی اداروں کو بھی پیغام ہے کہ ہم صحافیوں کے حقوق کو حاصل کرتے ہیں بہتر یہی ہے کہ جہاں جہاں تنخواہیں تاخیر سے ادا کی جارہی ہیں یا ان میں خاطرخواہ اضافہ نہیں کیا گیا وہاں تنخواہیں فوری طور پر ادا کی جائیں۔
سابق سیکریٹری کراچی پریس کلب ارمان صابرنے کہا کہ میڈیا مالکان پیسے کما کرنئے نئے کاروبار شروع کررہے ہیں اور میڈیا سے کمایا گیا پیسہ صحافیوں پر خرچ نہیں کررہے ہیں جبکہ ان میڈیا مالکان کا پچھلے پانچ سال کاآڈٹ کروایا جائے تاکہ معلوم ہوسکے کہ مالکان نے پیسہ کہاں خرچ کیا ہے۔
جیو کے ملازمین کا تنخواہوں کی بروقت ادائیگی ، گریجویٹی اور فنڈز میں اضافے کیلیے احتجاج، کراچی یونین آف جرنلسٹ کے کارکن بھی اظہار یک جہتی کیلیے مظاہرے میں شامل#KUJ #Geo #ZarayeNews pic.twitter.com/QWAW542z2v
— ذرائع نیوز (@ZarayeNews) March 10, 2023
مظاہرے میں کے یو جے خازن راو افنان، سیکریٹری انفارمیشن منور احمد خان ، گورننگ باڈی کے اراکین اور کے یو جے اور پریس کلب کے سینئر صحافیوں نے شرکت کی۔
اس سے قبل جنگ کے دفتر کے باہر جیو ملازمین نے تنخواہوں کی بروقت ادائیگی کیلیے احتجاج کیا۔
