Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
کورنگی: کار سے نوعمر لڑکے کی تشدد زدہ لاش ملی، کار کا مالک زیرحراست | زرائع نیوز

کورنگی: کار سے نوعمر لڑکے کی تشدد زدہ لاش ملی، کار کا مالک زیرحراست

کراچی : کورنگی 3 نمبر میں سوزوکی کلٹس کار سے 10 سالہ لڑکے کی تشدد زدہ لاش ملی جس کی اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش اپنے قبضے میں لیکر ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کر دی ۔

پولیس کے مطابق گاڑی کے مالک شہزاد کو پوچھ گچھ کے لیے حراست میں لے لیا جس کی موبائل فون ریپئرنگ کی دکان ہے ۔

اسپتال میں طبی معائنے اور پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد ہی وجہ ہلاکت اور زیادتی کے حوالے سے معلوم ہو سکے گا تاہم پولیس زیر حراست شخص سے مزید معلومات حاصل کر رہی ہے ۔