Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
خالد رضاقتل : تفتیشی حکام کو گھر پر پارسل پہنچانے والے کی تلاش | زرائع نیوز

خالد رضاقتل : تفتیشی حکام کو گھر پر پارسل پہنچانے والے کی تلاش

کراچی : گلستان جوہر میں ماہر تعلیم خالد رضا کا قتل کی تفتیش میں ہوش ربا انکشافات سامنے آئے ہیں۔ذرائع کے مطابق خالد رضا کی ریکی 3 ماہ قبل شروع کی گئی،خالد رضا کو 3 ماہ قبل گھر پر ایک پارسل موصول ہوا تھا،رائیڈر نے پارسل خالد رضا کے گھر کی تصدیق کے بعد اہل خانہ کے حوالے کیا۔

ذرائع کے مطابق پارسل میں سے گھڑی نکلی جس میں وقت 8 بجکر 10 منٹ تھا,اہلخانہ نے پارسل پہنچانے والے رائیڈر کو گھر کی ویڈیو بناتے ہوئے دیکھا،اہلخانہ کے روکنے پر رائیڈر بھاگ نکلا،گھڑی کے ساتھ ملنے والی پرچی پر “بیسٹ وشز خالد رضا” درج تھا۔

خالد رضا کو 26 فروری کی شب رات 8 بجکر 10 منٹ پر ہی قتل کیا گیا تھا۔تفتیشی حکام نے پارسل رائیڈر کے حوالے سے تفصیلات جمع کرنا شروع کر دی ہیں۔