Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
دعا کی اللّٰہ عمران خان کو عقل دے, گورنر سندھ | زرائع نیوز

دعا کی اللّٰہ عمران خان کو عقل دے, گورنر سندھ

کراچی : گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ پاکستان کے معاشی اور معاشرتی استحکام کے لیے دعائیں مانگیں، جہاں استحکام کی دعا کی وہاں یہ بھی دعا کی کہ اللّٰہ عمران خان کو عقل دے۔

سیہون میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ جھوٹے وعدے کرنے والا جھوٹے خواب دکھا رہا ہے، جو شخص بھی اس کے خلاف آواز اٹھاتا ہے سوشل میڈیا اس کے پیچھے پڑ جاتا ہے۔کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ ایک شخص اپنی وزارت کھو جانے کی وجہ سے دماغی توازن کھو بیٹھا ہے، مردم شماری پر تمام ہی جماعتوں کو کچھ نہ کچھ تحفظات ہیں، کوئی بھی ملک جب پیسےدینا چاہتا ہے تو وہ اس ملک میں استحکام چاہتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کہتے ہیں ہر کسی کو برابری کی بنیاد پر انصاف ملے، وہ خود کورٹس میں پیش نہیں ہو رہے، اس ملک میں آئین اور قانون کی حکمرانی ہونی چاہیے۔