Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
پاک آرمی ٹیم اسپرٹ کی اختتامی تقریب،جنرل عاصم منیر نے ٹیموں کی مہارت کو سراہا | زرائع نیوز

پاک آرمی ٹیم اسپرٹ کی اختتامی تقریب،جنرل عاصم منیر نے ٹیموں کی مہارت کو سراہا

راولپنڈی : پبی میں بین الاقوامی پاکستان آرمی ٹیم اسپرٹ کی اختتامی تقریب کا انعقاد ہوا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق بین الاقوامی پاکستان آرمی ٹیم اسپرٹ کی۔

اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر تھے، تقریب میں عالمی مبصرین اور شریک ممالک کے دفاعی اتاشیوں نے بھی شرکت کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے ٹیموں کی پیشہ ورانہ مہارت اور بلند حوصلے کو سراہا، آرمی چیف نے ٹیم کے شرکا کو انعامات اور تمغوں سے بھی نوازا۔

اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا ایسے مقابلے نوجوانوں کی صلاحیتوں کو نکھارتے ہیں، مقابلوں سے پیشہ ورانہ مہارتوں کے اظہار کا موقع ملتا ہے۔جنرل عاصم منیر کا کہنا تھا پاک فوج بہادری، باہمی تعاون اور قابلیت جیسے اوصاف کو برقرار رکھتی ہے، یہ اوصاف دہشت گردی کے خلاف جنگ کے دوران ظاہر بھی ہوئے، مقابلوں سے ٹیم ورک اور دیگر صلاحیتوں کو بہتر بنانے کا موقع ملتا ہے۔