Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
شارع فیصل نرسری کے قریب 16 منزلہ عمارت میں آتشزدگی | زرائع نیوز

شارع فیصل نرسری کے قریب 16 منزلہ عمارت میں آتشزدگی

کراچی: شارع فیصل نرسری کے قریب 16 منزلہ عمارت میں آگ لگ گئی، فائر بریگیڈ نے آگ کو تیسرے درجے کی قرار دیا ہے۔

فائر بریگیڈ حکام کے مطابق ’پورٹ وے ٹریڈ سینٹر‘نامی عمارت میں آگ لگی ہے اور اس میں دفاتر موجود ہیں۔ذرائع کے مطابق آگ عمارت کے اوپر لگے سائن بورڈ میں لگی جس کے بعد اس نے پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ابتدائی طور پر فائر بریگیڈ کی3 گاڑیوں آگ بجھانے کیلئے موقع پر آئیں تاہم آگ کی شدت کو دیکھتے ہوئے مزید فائر بریگیڈ گاڑیوں کو طلب کر لیا گیا جبکہ بالائی منزلوں کی آگ بجھانے کیلئے اسنارکل کو بھی طلب کیا گیا۔16 منزلہ عمارت میں لگی آگ کے شعلے کئی کلومیٹر دور سے نظر آرہے ہیں، جبکہ آگ سے متاثرہ عمارت کی چیزیں بھی نیچے گر رہی ہیں۔

شارع فیصل سے ایئر پورٹ جانے والے ٹریک پر کچھ دیر کیلئے ٹریفک بند کیا گیا تھا تاہم اب اسے ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا ہے جبکہ پولیس اور رینجرز کی نفری بھی موقع پر موجود ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ آگ سے متاثرہ عمارت سے متصل ایک پیٹرول پمپ بھی بند کر دیا گیا۔
https://twitter.com/ZarayeNews/status/1634658839038492676?t=yJDmzNoG5K9nlAVan4kdrg&s=19