Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
توشہ خانہ سے مفت تحائف لینے والوں میں‌ بانی ایم کیو ایم بھی شامل | زرائع نیوز

توشہ خانہ سے مفت تحائف لینے والوں میں‌ بانی ایم کیو ایم بھی شامل

متحدہ قومی موومنٹ کے بانی الطاف حسین بھی توشہ خانہ سے تحائف لینے والوں کی فہرست میں شامل ہوگئے ہیں۔

کابینہ ڈویژن کی سرکاری ویب سائٹ پر سنہ 2002 سے سال 2023 تک ریکارڈ جاری کردیا۔ جو 466 صفحات پر مشتمل ہے۔

فہرست کے مطابق بانی ایم کیو ایم نے یکم فروری 2006 کو توشہ خانہ سے تین چیزیں لیں جن میں 2 ٹی شرٹس، 2 ٹائیز اور 2 جوڑی کف لنک لیے جن کی مالیت بالترتیب 2000، 2400 اور چار ہزار روپے کے قریب بنتی ہے۔ یہ ٹی شرٹس میں دو تھامس پنک، دو ٹائیاں ہیں۔

واضح رہے کہ سنہ 2022 سے پہلے تک 10 ہزار روپے سے کم مالیت کے تحائف بغیر کسی ادائیگی کے لینے کا قانون تھا جبکہ دس ہزار سے چار لاکھ روپے تک کے تحائف پندرہ فیصد رقم ادائیگی اور چار لاکھ سے زائد مالیت کے تحائف صدر یا حکومتی سربراہان کو رکھنے کی اجازت تھی۔

توشہ خانہ سے کس نے کتنا فائدہ اٹھایا، تفصیلات سامنے آگئیں