Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
پی ٹی آئی رہنما ارسلان تاج 2 دن کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے | زرائع نیوز

پی ٹی آئی رہنما ارسلان تاج 2 دن کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

کراچی : انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما ارسلان تاج کو 2 دن کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔ ارسلان تاج کو پولیس نے انسدادِ دہشت گردی عدالت میں پیش کیا۔

پولیس حکام نے بتایا کہ ارسلان تاج کو ڈی سی کیماڑی کے دفتر پر حملے کے مقدمے میں گرفتار کیا گیا ہے، حملے کا مقدمہ سائٹ اے تھانے میں درج ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ مقدمے میں انسدادِ دہشت گردی کی دفعہ شامل ہے.

ارسلان تاج نے عدالت آمد پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی جنگ جاری رہے گی، ہم گھبرانے والے نہیں۔ارسلان تاج کا کہنا ہے کہ کچھ بھی ہو جائے ہم عمران خان کی جنگ میں ان کے ساتھ ہیں۔

صحافی نے ارسلان تاج سے سوال کیا کہ کیا آپ پر تشدد کیا گیا؟ ہمارے حوصلے بلند ہیں۔