Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
پی ڈی ایم نے پیر کے روز سپریم کورٹ کے رویے کے خلا ف احتجاج کااعلان کردیا | زرائع نیوز

پی ڈی ایم نے پیر کے روز سپریم کورٹ کے رویے کے خلا ف احتجاج کااعلان کردیا

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے سپریم کورٹ کے رویے کے خلاف احتجاج کا اعلان کردیا۔

پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ سپریم کورٹ مدر آف لاء ہے مدر ان لاء نہیں ہے ،عدالت عظمیٰ کے سامنے پیر کو بڑا دھرنا دیا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے رویئے کے خلاف احتجاج کا فیصلہ کیا ہے ،پوری قوم سے اپیل کرتا ہوں کہ پیر کو پوری قوم اسلام آباد کی طرف روانہ ہو۔

مولانا فضل الرحمان نے یہ بھی کہا کہ عمران خان کے خلاف کسی بھی مقدمے میں انہیں گرفتار نہ کیا جائے ، یہاں تک کہا گیا کہ کسی مقدمے کا اگر انہیں علم نہ ہو تب بھی انہیں گرفتار نہ کیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ اندازہ لگائیں عدلیہ کس طرح آئین اور قانون سے ماورا فیصلے دے رہی ہے ۔

پی ڈی ایم سربراہ نے مزید کہا کہ عدالت دہشت گردی اور مجرم کو تحفظ دے رہی ہے،سپریم کورٹ نے غبن کو تحفظ دیا، غبن اور غبن کرنے والے کی حوصلہ افزائی کی ۔ان کا کہنا تھاکہ آج ہائیکورٹ نے بھی فیصلے دیئے ہیں کہ 9 مئی کے بعد ہوئے واقعات کے بعد درج کسی مقدمے میں عمران خان کے خلاف کارروائی نہ کی جائے۔