Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
لکی مروت ، ٹانک: مردم شماری ٹیموں پرفائرنگ ،2پولیس اہلکار شہید،4زخمی | زرائع نیوز

لکی مروت ، ٹانک: مردم شماری ٹیموں پرفائرنگ ،2پولیس اہلکار شہید،4زخمی

پشاور، ٹانک: خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت اور ضلع ٹانک میں دہشتگردوں کی مردم شماری ٹیموں پر فائرنگ کے نتیجہ میں2 پولیس اہلکار شہید اور4 زخمی ہوگئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق گزشتہ روزلکی مروت میں تھانہ صدر کی حدود میں مردم شماری ٹیم پرموٹر سائیکل سوار دہشتگردوں نے اندھادھند فائرنگ کی جس سے ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکار دل جان شہید ہوگیا ۔ حملہ آور فائرنگ کے بعد فرار ہوگئے۔ادھرٹانک کے گاؤں کوٹ اعظم میں مردم شماری کی ڈیوٹی پر تعینات پولیس موبائل پر بھی دہشتگردوں نے فائرنگ کردی جس سے اہلکار خان نواب جسکا تعلق ضلع سوات سے ہے شہیدہوگیا جبکہ 4اہلکار زخمی ہوگئے۔

حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور سکیورٹی فورسز کے دستے جائے وقوعہ پہنچ گئے۔زخمیوں کو فوری طور پر ڈی ایچ کیو ہسپتال ٹانک لایا گیا تاہم طبی سہولیات کے فقدان کے باعث بعدازاں انہیں ڈیرہ ریفرکردیا گیا۔

بعدازاں شہید پولیس اہلکارخان نواب کی نمازجنازہ ڈی پی او آفس میں اداکردی گئی جس میں سول سوسائٹی اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے افسروں سمیت مقامی لوگ بھی شریک تھے۔