Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
حقائق پر مبنی مردم شماری ناگزیر ہوچکی، آفاق احمد | زرائع نیوز

حقائق پر مبنی مردم شماری ناگزیر ہوچکی، آفاق احمد

کراچی: مہاجر قومی موومنٹ کے چیئر مین آفاق احمد نے وزیر اعلیٰ سندھ کی جانب سے مردم شماری میں کئے والے اندراج ریکارڈ کی تفصیل کا وفا ق سے کئے جانے والے مطالبے کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ ہر شخص کو اس بات کا علم ہونا چاہیے کہ مردم شماری جیسے اہم ریکارڈ میں اسکا انداراج درست انداز میں کیا گیا ہے یا ماضی کی طرح ایک بار پھر سند ھ باالخصوص شہری سندھ کی آبادی کم گن کر سندھ کی عوام کو اسکے جائز حق سے محروم کردیا گیا ہے۔

آفاق احمد نے کہا کہ حقائق پر مبنی مردم شماری ناگزیر ہوچکی ہے کیونکہ مردم شماری کا عمل ملکی تعمیر و ترقی اور بنائی جانے والے پالیسز میں انتہائی اہمیت کا حامل اقدا م ہوتاہے، جو نہ صر ف آبادی کے تناسب سے لوگوں کو NFCایوارڈ میں جائز حق دینے کا زریعہ بنتا ہے بلکہ وفاق اور صوبائی اسمبلیوں کی تعداد کا انحصار بھی درست آبادی کی گنتی پر منحصر کرتا ہے۔

آفاق احمد نے کہا کہ ملک وقوم کے مفاد میں کئے جانے والے ہر اقدام اور فرد کی حمایت کرتا رہوں گا چاہے اسکا تعلق کسی بھی جماعت یا قومیت سے کیوں نہ ہوہماری جدوجہد کا مقصد ملک و قوم کے مظلوم عوام کے غضب شدہ حقوق کے حصول کیلئے ہے جس کیلئے جس فورم پر آواز بلند کرنا پڑی کرینگے اور آخری سانس تک اس جدوجہد کو اپنا فریضہ سمجھتے ہوئے ادا کرینگے۔