Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
سی ٹی ڈی کی کارروائی، کالعدم ٹی ٹی پی کادہشت گرد گرفتار | زرائع نیوز

سی ٹی ڈی کی کارروائی، کالعدم ٹی ٹی پی کادہشت گرد گرفتار

کراچی: سی ٹی ڈی نے کامیاب کارروائی میں کالعدم ٹی ٹی پی کا دہشت گرد گرفتار کرلیا۔

سی ٹی ڈی انویسٹیگیشن نے کراچی میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم ٹی ٹی پی طارق گیدڑ گروپ کا دہشت گرد گرفتار کرلیا، جو اس گروپ کے کمانڈر کا اہم ساتھی ہے۔

سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گرد کی شناخت اسرار کے نام سے ہوئی ہے، اور اس کا تعلق درہ آدم خیل سے ہے، دہشتگرد کے قبضے سے کلاشنکوف برآمد ہوئی ہے۔

سی ٹی ڈی نے بتایا کہ سی ٹی ڈی کو طارق گیدڑ گروپ دوبارہ منظم کرنے کی خفیہ اطلاع ملی تھی، اور گرفتار دہشت گرد 20 روز قبل درہ آدم خیل سے کراچی میں دہشتگردی کی کارروائیاں کرنے پہنچا تھا۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق گرفتار دہشت گرد اسرار اس سے قبل بھی دہشتگردی کی کئی وارداتوں میں سہولت کار رہا ہے، دہشت گرد کی نشاندہی پرمزید اہم گرفتاریاں متوقع ہیں۔