Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
نوجوان انفارمیشن ٹیکنالوجی میں مہارت حاصل کرنےکو ترجیح دیں : گورنرسندھ | زرائع نیوز

نوجوان انفارمیشن ٹیکنالوجی میں مہارت حاصل کرنےکو ترجیح دیں : گورنرسندھ

کراچی : گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ موجودہ دور انفارمیشن ٹیکنالوجی کا ہے ، نوجوان آئی ٹی میں مہارت حاصل کرنے کو اپنی ترجیح بنائیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایرینا ملٹی میڈیا کی سلور جوبلی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

تقریب میں گورنرسندھ نے نمایاں کارکردگی کامظاہرہ کرنے والوں میں ایوارڈز بھی تقسیم کئے ۔ گورنرسندھ نے مزید کہا کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے فروغ سے نہ صرف ملک میں آئی ٹی کو ترقی ملے گی بلکہ نوجوانوں کو بہتر روزگار بھی حاصل ہوگا اس ضمن میں صوبے میں آئی ٹی کے فروغ کے لئے ہرممکن اقدامات کئے جائیں گے۔

گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ پاکستانی خواتین انتہائی باصلاحیت ہیں،خواتین کی شمولیت کے بغیر قومی ترقی کا خواب ممکن نہیں۔

ان خیالات کا اظہارانہوں نے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر منعقدہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل بخت عتیق الرومیتھی، مختلف ممالک کے اعزازی قونصل جنرل ، ویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کورنگی کی صدر صاحبزادی ماہین خان سمیت دیگر بھی موجو د تھے ۔

گورنرسندھ نے مزید کہا کہ خواتین ہمارے معاشرے کا اہم حصہ ہیں اوراعلیٰ تعلیم یافتہ خواتین قیمتی اثاثہ ہیں اس وقت ہر شعبہ زندگی میں خواتین اپنی صلاحیت کا لواہا منوا رہی ہیں خاص طو ر پر کلیدی عہدوں پر خواتین نے قابل فخر اقدامات یقینی بنائے۔ انہوں نے کہا کہ تجارت، سیاسی ، سماجی شعبہ میں خواتین نے منفرد کردار ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ خواتین آگے بڑھیں حکومت ہر ممکن سہولیات فراہم کرے گی،گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے عالمی محتسب انسٹیٹیوٹ کے صدرکرس فیلڈ نے گورنرہاﺅس میں ملاقات کی ۔

اس موقع پر سندھ کے صوبائی محتسب اعجاز علی خان بھی موجود تھے۔ ملاقات میں محتسب ادارہ کی اہمیت ، کردار،انصاف کی بروقت فراہمی سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

گورنرسندھ نے کرس فیلڈ سے گرم جوشی سے مصافحہ کرتے ہوئے انہیں کراچی آمد پر خو ش آمدید کیا ۔گورنرسندھ نے کہا کہ مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے محتسب کی باہمی مشاورت خوش آئند ہے۔انہوں نے کہا کہ محتسب ادارہ کے قیام سے شکایات کا فوری ازالہ یقینی بنایا جارہا ہے اس ضمن میں سرکاری محکموں سے متعلق شکایات کے ازالہ سے عوام کا ادارہ پر اعتماد بڑھا ہے جبکہ ضلعی سطح تک اس کا دائرہ کار بڑھانے پر اقدامات یقینی بنائے جارہے ہیں۔ کرس فیلڈ نے کہا کہ کراچی آکر بے حد خوشی محسوس کررہاہوں۔انہوں نے کہا کہ صوبائی محتسب سندھ کی کارکردگی سراہے جانے کے لائق ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عالمی محتسب ادارہ میں 150ممالک کے محتسب شامل ہیں۔ سندھ کے صوبائی محتسب اعجاز علی خان نے کہا کہ اس طرح کے دوروں سے محتسب کے ادارہ کی کارکردگی بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ کرس فیلڈ چوتھی مرتبہ اگلے پانچ برس کے لئے منتخب ہوئے ہیں۔