Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
سعودی عرب میں‌دھماکا، قیامت ٹوٹ‌ پڑی | زرائع نیوز

سعودی عرب میں‌دھماکا، قیامت ٹوٹ‌ پڑی

ریاض: سعودی عرب کے شہر قطیف میں کار بم دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں دو افراد ہلاک ہوگئے۔

عرب میڈیا کے مطابق دھماکا سعودی عرب کے شہر قطیف کے اس علاقے میں ہوا ہے جہاں اہل تشیع افراد کی آبادی زیادہ ہے۔

دھماکے کے فوری بعد ہنگامی صورتحال نافذ کردی گئی ہے، پولیس اور دیگر سیکیورٹی اداروں سمیت امدادی ادارے جائے وقوع پہنچ گئے اور انہوں نے اسے سیل کردیا ۔

ایک عینی شاہد نے بتایا کہ دھماکا بہت زور دار تھا تاہم وہ یہ نہیں بت اپایا کہ دھماکا کار میں نصب بم سے ہوا یا کوئی خودکش حملہ ہوا۔

سعودی ٹیلی ویژن العربیہ کے مطابق دھماکا کار میں ہوا ہے۔

کار بم دھماکے کی تصاویر اور ویڈیو تیز ی سے سوشل میڈیا پر شیئر کی جارہی ہیں جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کار میں آگ لگی ہوئی ہے اور ار دگرد کالا دھواں تیزی سے پھیل رہا ہے۔

دھماکے کی ابھی ابتدائی اطلاعات موصول ہوئی ہیں تاہم مزید اطلاعات موصول ہورہی ہیں جس میں زخمی یا ہلاک افراد کی تعداد سے متعلق پتا چل سکے گا۔

رائٹر کے مطابق دھماکا کار کے اندر ہوا جس میں دو افراد ہلاک ہوئے ہیں ، گاڑی کے اندر جلی ہوئی دو لاشیں دیکھی جاسکتی ہیں، یہ اطلاعات بھی ہیں گاڑی میں دھماکہ خیز مواد موجود تھا۔

سعودی سیکیورٹی کی جانب سے تاحال دھماکے کی نوعیت، زخمیوں اور ہلاکتوں سے متعلق کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔

بشکریہ اے آر وائی