Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
میری گرفتاری لندن پلان کا حصہ ہے , عمران کا راستے سے ویڈیو پیغام | زرائع نیوز

میری گرفتاری لندن پلان کا حصہ ہے , عمران کا راستے سے ویڈیو پیغام

اسلام آباد : چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے لاہور سے اسلام آباد عدالت میں پیشی کے لیے جاتے ہوئے راستے سے ویڈیو پیغام جاری کردیا۔عمران خان نے کہا ہے کہ مجھے گرفتار کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے، اسلام آباد کی عدالت جا رہا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے راستے میں ایک حادثے کے باعث کچھ تاخیر ہو گئی۔عمران خان نے کہا کہ مجھے گرفتار کرنا لندن پلان کا حصہ اور نواز شریف کا مطالبہ ہے، اس سے ان کی بدنیتی ثابت ہوتی ہے۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ نواز شریف کا مطالبہ ہے کہ مجھے جیل میں ڈالا جائے تاکہ الیکشن میں حصہ نہ لے سکوں۔انہوں نے کہا کہ میں قانون کی حکمرانی کو مانتا ہوں، معلوم ہونے کے باوجود کہ گرفتار کر لیا جائے گا پھر بھی جارہا ہوں۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ میں پہلے بھی اسلام آباد جا رہا تھا تو میرے گھر پر حملہ کیا گیا، گھر پر حملہ کرنے کا مقصد مجھے گرفتار کرنا تھا عدالت پیش کرنا نہیں۔