Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
کل جو کھ ہوا وہ باعث شرمندگی ہے , ادارے ملک کو بچائیں , شیخ رشید | زرائع نیوز

کل جو کھ ہوا وہ باعث شرمندگی ہے , ادارے ملک کو بچائیں , شیخ رشید

راولپنڈی : عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ جوڈیشل کمپلیکس میں جو صورتحال بنی ملک خانہ جنگی کی طرف جا رہا ہے، محب وطن اور عظیم اداروں سے درخواست ہے ملک کو خانہ جنگی سے بچائیں۔

اپنے بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ زمان پارک، جوڈیشل کمپلیکس میں جو ہوا مہذب معاشرے کیلئے شرمندگی کا باعث ہے، ساری دنیا نے دیکھا کس طرح پولیس عمران خان کے گھر کے اندر داخل ہوئی۔شیخ رشید نے کہا کہ ہم سب کا فرض ہے مل بیٹھیں اور شفاف الیکشن کروائیں، قوم عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے، الیکشن میں عمران خان کے حق میں فیصلہ ہو جاتا ہے تو قیامت نہیں آجاتی۔

سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ حالات ثابت کریں گے اس ملک میں امن ہوگا۔