اسلام آباد وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کو کالعدم قرار دینے کے ریفرنس کےلیے کافی ثبوت ہیں۔لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ کسی تنظیم کو کالعدم قرار دلوانے کے لیے جو عمل ہے، وہ جوڈیشل پروسس ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہماری لیگل ٹیم کو بھی دیکھنا ہوگا کہ اس عمل میں کامیابی کے کیا امکانات ہیں۔وفاقی وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ کالعدم قرار دینے کا ریفرنس موو کرنے کےلیے جو ثبوت سامنے آئے ہیں وہ کافی ہیں۔
