Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
ضلع شرقی: تجاوزات کے خلاف کارروائیاں، مین ہولز بند کرنے کا کام تیزی سے جاری | زرائع نیوز

ضلع شرقی: تجاوزات کے خلاف کارروائیاں، مین ہولز بند کرنے کا کام تیزی سے جاری

ضلع شرقی میں ترقیاتی و عوامی کاموں کا سلسلہ جاری

بلدیہ شرقی کی جانب سے تجاوزات کیخلاف اقدامات جاری

 

نالہ صفائی کے ساتھ میں ہول کور رکھنے کے حوالے سے امور کی انجام دہی

 

سگ گزیدگی کے واقعات کی روک تھام کیلئے اقدامات

 

 

کراچی:. ڈپٹی کمشنر/ایڈمنسٹریٹر ڈی ایم سی ایسٹ سید محمد علی شاہ اور میونسپل کمشنر شعیب احمد ملک کی ہدایات پر مختلف بلدیاتی امور کے ساتھ تجاوزات کے خاتمے کے سلسلے میں امور انجام دئیے جارہے ہیں۔

اس حوالے سے یوسی 7 اور 8 طارق روڈ اور فیروزآباد ڈویژن کے علاقوں میں درجنوں کچی پکی تجاوزات کو ہٹا کر گزرگاہوں کو کلئیر کر دیا گیا ہے، مون سون سیزن سے قبل نالوں کی صفائ کو یقینی بنانے کے ساتھ مین ہول کور رکھنے کے حوالے سے بھی اقدامات بروئے کار لائے جارہے ہیں۔

سیکریٹری بلدیات سندھ سید نجم شاہ کی ہدایات پر گزشتہ ہفتے سے تاحال سگ گزیدگی کے واقعات کی روک تھام کیلئے بلدیہ شرقی کی جانب سے مہم جاری ہے یوسی 17 میں مہم کے دوران 44 آوارہ کتوں کی بیخ کنی کو یقینی بنایا گیا جبکہ ایف ٹی سی بلڈنگ کے سامنے راستوں کو ہموار کرنے اور اسے خوبصورت بنانے کیلئے صفائ ستھرائ کے بعد مٹی ڈالکر اسے ہموار کیا جارہا ہے، کورونا ودیگر مضر صحت جراثیم کے خاتمے کیلئے بھی روزانہ کی بنیاد پر مختلف یوسیز میں جراثیم کش ادویات کے چھڑکاؤ کو یقینی بنایا جارہا ہے۔
میونسپل کمشنر شعیب احمد ملک نے کہا ہے کہ ضلع شرقی میں بلدیاتی خدمات کو بہتری کی جانب گامزن کرنا اولین ترجیح ہے اسی لحاظ سے روزانہ مختلف بلدیاتی امور کی انجام دہی کے ذریعے بہتری لا رہے ہیں ترقیاتی اور بلدیاتی خدمات پر معمور محکمہ جات دستیاب وسائل میں رہتے ہوئے بلدیاتی خدمات کی فراہمی میں مصروف ہیں، مذکورہ بلدیاتی امور سپریٹنڈنگ انجنئیر سول سید اظہر حسین شاہ، ڈائریکٹر انسداد تجاوزات زاہد بن خلیل، ڈائریکٹر میونسپل سروسز توقیر عباس اور ایگزیکٹیو انجنئیرسلمان الرحمن میمن کی زیر نگرانی سر انجام دئیے گئے۔


نوٹ: آپ اپنی خبریں، پریس ریلیز ہمیں ای میل
zaraye.news@gmail.com پر ارسال کرسکتے ہیں، علاوہ
ازیں آپ ہمیں اپنی تحاریر / آرٹیکل اور بلاگز / تحاریر / کہانیاں اور
مختصر کہانیاں بھی ای میل کرسکتے ہیں۔ آپ کی بھیجی گئی ای میل کو
جگہ دی جائے گی۔