Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
چودھری پرویز الہٰی اور صادق سنجرانی کی ملاقات , جس میں موجودہ ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا | زرائع نیوز

چودھری پرویز الہٰی اور صادق سنجرانی کی ملاقات , جس میں موجودہ ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا

اسلام آباد: سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور مرکزی صدر پاکستان تحریک انصاف چودھری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ عمران خان کا آنے والی سیاست میں بڑا اہم رول ہو گا جس کی وجہ سے پاکستان کی معیشت میں استحکام آئے گا۔

پرویز الہٰی سے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی ملاقات ہوئی ۔

ملاقات میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے چودھری پرویزالہٰی سے کہا کہ آپ ایک منجھے ہوئے سیاستدان ہیں، آپ کو اپنی ذمہ داریاں ادا کرتے ہوئے ملکی استحکام اور ترقی کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔

چودھری پرویز الہٰی نے کہا کہ ملکی ترقی اور استحکام کیلئے ہمیشہ اپنا مثبت رول ادا کیا ہے اور کرتے رہیں گے۔

آئندہ ملکی سیاست میں عمران خان کی وجہ سے بین الاقوامی سطح پر بھی پاکستان اہم کردار ادا کرتا نظر آئے گا۔

اس ملاقات میں وزیراعلیٰ پرویز الہٰی اور چیئرمین سادق سنجرانی نے مشترکہ طور پر ملک میں امن و امان کے حوالے سے مل کر چلنے پر اتفاق کیا۔