Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
آئی ایم ایف نے پاکستان کے ایٹمی اثاثوں سے متعلق شرط عائد کرنے کی تردید کردی | زرائع نیوز

آئی ایم ایف نے پاکستان کے ایٹمی اثاثوں سے متعلق شرط عائد کرنے کی تردید کردی

اسلام آباد : آئی ایم ایف نے سٹاف لیول معاہدے کیلئے پاکستان کے نیوکلیئراثاثوں سے متعلق کوئی شرط عائدکرنے کی تردیدکردی۔
پاکستان میں آئی ایم ایف کی نمائندہ ایستھر پیریز لوئیز نے کہاقرضہ پروگرام کے حوالے سے بات چیت میں پاکستان کے جوہری ہتھیاروں کے پروگرام کا احاطہ نہیں کیا گیا ، میں واضح کرنا چاہتی ہوں کہ اس میں قطعی کوئی صداقت نہیں۔ہماری بات چیت میں صرف معاشی پالیسیوں پر توجہ مرکوز کی گئی ہے تاکہ پاکستان کی معاشی اور ادائیگیوں کے توازن کے مسائل کو حل کیا جا سکے اور یہ میکرو اکنامک اور مالیاتی استحکام کو فروغ دینے کے لیے IMF کے مینڈیٹ کے مطابق ہے۔
ان کاکہناتھاماضی کے یا موجودہ آئی ایم ایف پروگراموں کے دوران بھی کسی پاکستانی حکومت کے ساتھ جوہری پروگرام کے بارے میں کبھی بات چیت نہیں ہوئی۔