Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
گلستانِ جوہر میں فائرنگ , پاکستان علماء ایسوسی ایشن کے رکن جاں بحق | زرائع نیوز

گلستانِ جوہر میں فائرنگ , پاکستان علماء ایسوسی ایشن کے رکن جاں بحق

کراچی کے علاقے گلستانِ جوہر کے بلاک 9 میں فائرنگ سے پاکستان علماء ایسوسی ایشن کے رکن جاں بحق ہو گئے۔

پولیس کے مطابق مقتول نماز کے بعد گھر جا رہے تھے کہ موٹر سائیکل سوار 2 افراد نے انہیں نشانہ بنایا۔پولیس نے بتایا ہے کہ مقتول مولانا عبدالقیوم صوفی پاکستان علماء ایسوسی ایشن کے رکن تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول جامع مسجد محمدیہ نورانی اسلامک سینٹرگلستان جوہرکے مہتمم بھی تھے۔مولانا عبدالقیوم صوفی کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دی گئی، پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔