Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
23 مارچ کو بابراعظم کو ستارہ امتیازسے نوازا جائے گا | زرائع نیوز

23 مارچ کو بابراعظم کو ستارہ امتیازسے نوازا جائے گا

لاہور : قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو پاکستان کے لیے نمایاں کارکردگی دکھانے پر اعلیٰ سول اعزاز سے نوازا جائے گا۔بابر اعظم کو 23 مارچ کو یوم پاکستان کی تقریب کے موقع پر ستارہ امتیاز دیا جائے گا، جس کے بعد وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے پاکستان کے سب سے کم عمر ترین کرکٹر بن جائیں گے۔

اس سے قبل سابق کپتان سرفراز احمد ستارہ امتیاز حاصل کرنے والے سب سے کم عمر پاکستانی کرکٹر تھے۔حکومت پاکستان نے گزشتہ سال 14 اگست کو اعلان کیا تھا کہ بابر اعظم کو ستارہ امتیاز دیا جائے گا اور اب تقریب کی تاریخ کی تصدیق کر دی گئی ہے۔

اس سے قبل شاہد آفریدی، سرفراز احمد، مصباح الحق اور یونس خان کو ستارہ امتیاز سے نوازا جا چکا ہے۔
اس کے علاوہ کھیلوں میں شاندار کامیابی پر محمد یوسف، سعید اجمل، جاوید میانداد اور انضمام الحق کو بھی ستارہ امتیاز مل چکا ہے۔