اسلام آباد : پاکستان میں رواں ہفتے تمام نجی و سرکاری بینک عوامی لین دین کیلیے چار دن بند رہیں گے ۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) سمیت تمام کمرشل بینک 23 مارچ (جمعرات) سے 26 مارچ (اتوار) تک پبلک ڈیلنگ کے لیے چار دن کے لیے بند رہیں گے۔
زکوٰۃ کٹوتی کے باعث جمعرات اور یوم پاکستان پر 23 مارچ کو سرکاری تعطیل کی وجہ سے جمعہ کو ملک بھر کے بینک بند رہیں گے جبکہ ہفتہ اور اتوار ہفتہ وار تعطیل ہوگی۔
اس ضمن میں کوئی اعلامیہ جاری نہیں کیا گیا تاہم بینک عملے کا کہنا ہے کہ جلد اسٹیٹ بینک کی طرف سے تعطیلات کا نوٹٰ فکیشن جاری ہوگا اور پیر کے روز سے بینک رمضان اوقات میں ہی کھلیں گے۔
زکوٰۃ کٹوتی کے باعث 23مارچ سے 26مارچ تک بینک بند رہیں گے
