Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
چند سالوں میں تھرپارکر کی شکل تبدیل ہوگئی, بلاول | زرائع نیوز

چند سالوں میں تھرپارکر کی شکل تبدیل ہوگئی, بلاول

کراچی : وفاقی وزیر خارجہ اور چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ شہبازشریف کے وزیراعظم بننے کے بعد وفاق سندھ سے تعاون کر رہا ہے، ہمارا نعرہ تھر بدلے گا پاکستان حقیقت میں تبدیل ہوتا جارہا ہے۔بلاول بھٹو زرداری نے تھرپارکر شنگھائی الیکٹرک منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں کہا کہ خوشی ہے وزیر اعظم تھر میں موجود ہیں، وفاقی اور صوبائی حکومت مل کر کام کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ تھر کول بورڈ کا ہیڈ وزیراعلیٰ سندھ اور وائس ہیڈ وفاقی وزیر ہے، پچھلے چار سال سے تھرکول پر محنت کررہے تھے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ وفاق اور صوبائی حکومت ملکر کام کررہی ہےتو واضح فرق محسوس ہورہا ہے، تھر کول سے 3 ہزار میگاواٹ بجلی پیدا ہورہی ہے، چند سالوں میں تھرپارکر کی شکل تبدیل ہوگئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ تعلیم، صحت اور روزگار میں بہتری آئی ہے، روزگار کے مواقع پیدا کیے جارہے ہیں، پاور جنریشن میں کام کرنے والے مختلف علاقوں سے آئے ہیں، تھرکول کی وجہ سے پورے پاکستان سے لوگ تھرپارکر آکر کام کررہے ہیں۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ماضی میں تھرپارکر سے لوگ دوسری جگہ کام کرنے جاتے تھے لیکن لوگ اب تھرپارکر آکر کام کر رہےہیں۔