Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
مجھے مرتضیٰ بھٹو کی طرح قتل کرنے کا منصوبہ بنایا گیاہے ، عمران خان، ویڈیو لنک خطاب | زرائع نیوز

مجھے مرتضیٰ بھٹو کی طرح قتل کرنے کا منصوبہ بنایا گیاہے ، عمران خان، ویڈیو لنک خطاب

لاہور : چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ مجھے آج یا کل سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کے صاحبزادے مرتضیٰ بھٹو کی طرح قتل کیا جا سکتا ہے۔ویڈیو لنک کے ذریعے اپنے خطاب میں عمران خان کا کہناکہ تھا عدالت میں پیش ہوا تو نامعلوم افراد نے سی ٹی ڈی کی وردیاں پہنی ہوئی تھیں، مجھے پولیس والوں سے معلومات ملیں کہ وہاں نامعلوم افراد موجود ہیں، الیکشن میں شکست سے خوفزدہ ٹولے نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلایا ہے، ہفتےکو مینار پاکستان پر تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ کریں گے، یہ جلسہ حکومت کے خلاف عوامی ریفرنڈم ثابت ہو گا۔

ان ہوں نے کہاکہ آئی جی پولیس اہلکاروں پر برس پڑا کہ کیسے مجھے نکلنے دیا، ہو سکتا ہے کہ یہ آج شام کو آپریشن کریں، یہ آج وزیرآباد واقعے کے شواہد ختم کر رہے ہیں، میں تو سمجھا تھا کہ میرے خلاف 97 کیسز ہیں لیکن آج عدالت سے پتہ چلا میرے خلاف درج کیسز کی تعداد 143 ہے، میں نے تو اگلے پچھلے تمام ریکارڈ توڑ ڈالے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ہم پر جو یہ ظلم ہو رہا ہے اس کامقصد انسانوں کو جانوروں کی طرح رکھنا ہے، جو اس ظلم کے خلاف جھکتا ہے غلام بن جاتا ہے، جان تو میری خطرے میں ہے میں تو ان کے خلاف کھڑا ہوں، جس طرح کے جرائم پیشہ اوپر بیٹھ گئے یہ ہمیں غلام بنانا چاہتے ہیں، یہ جرائم پیشہ ملک پر مسلط رہے تو آپ کا کوئی مستقبل نہیں ہے۔

عمران نے مزید کہاکہ اب ایک اور پلان بنا ہے، آئی جی پنجاب اور آئی جی اسلام آباد اور ان کے ہینڈلرز نے پلان بنایا ہے ، ان کا پلان ہے کہ زمان پارک کے اندر آج یا کل آپریشن کریں، انھوں نے دو اسکواڈ بنائے ہیں، یہ ہمارے لوگوں میں اندر آکر پولیس والوں کو ماریں گے، ان کا پلان ہے یہ ماڈل ٹاؤن کی طرح لوگوں کو قتل کریں گے۔عمران خان نے خدشہ ظاہر کیا کہ انہیں بھی مرتضیٰ بھٹو کی طرح قتل کیا جا سکتا ہے۔

ان کا کہنا تھا پنجاب پولیس کو بتانا چاہتا ہوں کہ آپ کے پانچ لوگ یہ قتل کریں گے، یہ جو مرضی کریں ہم نے تصادم میں نہیں جانا، یہ جتنا اشتعال دلائیں کارکنوں نے کوئی ردعمل نہیں دینا، یہ اگر آئیں تو کارکنوں نے تصادم میں نہیں پڑنا ان کو مجھ تک آنے دیں۔