Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
بابر اعظم نے ستارہ امتیاز والدین، مداحوں اور پاکستانی عوام کے نام کردیا | زرائع نیوز

بابر اعظم نے ستارہ امتیاز والدین، مداحوں اور پاکستانی عوام کے نام کردیا

لاہور : پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم ستارہ امیتاز حاصل کرنے والے کم عمر ترین کھلاڑی بن گئے ہیں۔

جمعرات کو لاہور میں گورنر ہاؤس میں منعقد ہونے والی تقریب میں بابر اعظم سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ افراد کو مختلف اعزازات سے نوازا گیا۔

بابر اعظم سے قبل یہ اعزاز سرفراز احمد کے نام تھا۔
ستازہ امتیاز حاصل کرنے کے بعد پاکستانی کپتان نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ ’والد اور والدہ کی موجودگی میں ستارہ امیتاز حاصل کرنا بہت بڑا اعزاز ہے۔ یہ ایوارڈ میرے والدین، مداحوں اور پاکستانی عوام کے نام ہے۔