لزبن : مصنوعی ذہانت کا استعمال کرتے ہوئے ایک فنکار نے پرتگال کے سٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کی افطار بنانے کی تصویر شیئر کردی۔رمضان المبارک کے دوران دکانداروں کی قطاروں والی سڑکوں پر جانا عام بات ہے لیکن کیا آپ نے کبھی مشہور شخصیات کو سڑکوں پر افطار کا کھانا پیش کرتے دیکھا ہے؟ اگر نہیں تو پھر آپ کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں کیونکہ ایک فنکار نے مصنوعی ذہانت کا استعمال کرتے ہوئے ایسا کر دکھایا ہے۔

انسٹاگرام پر وائرل تصاویر میں کرسٹیانو رونالڈو، لیونل میسی، ڈیوڈ بیکھم کے علاوہ سابق امریکی صدور ڈونلڈ ٹرمپ اوربراک اوباما بھی شامل ہیں۔ڈیجیٹل آرٹسٹ نے دبئی کی ایک فوڈ سٹریٹ پر کرسٹیانو رونالڈو کو ایک سٹریٹ فوڈ فروش کے طور پر دکھایا ہےجو رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں افطار بنارہے ہیں۔
ان تصاویر میں اداکار بروس ولس کھانے پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں جبکہ کیپٹن جیک سپیرو یا جانی ڈیپ بھی میلے کے خصوصی کھانوں سے لطف اندوز ہونے کیلئے قطار میں کھڑے صارفین کو کیٹرنگ کررہے ہیں۔
لیونل میسی بھی ان تصاویر کا حصہ ہیں جن میں وہ کرتہ پہنے ہوئے ہیں اور چراغ تھامے مسکراہٹیں بکھیرنے کی کوشش کررہے ہیں۔
