Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
مزار قائد کے قریب کارپر ڈاکوئوں کی فائرنگ , شہری زخمی | زرائع نیوز

مزار قائد کے قریب کارپر ڈاکوئوں کی فائرنگ , شہری زخمی

کراچی: نمائش چورنگی مزار قائد کے قریب کار پر فائرنگ سے شہری زخمی ہوگیا۔

مزار قائد کے قریب وائٹ کرولا کار پر فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوا ہے، پولیس کا دعویٰ ہے کہ واقعہ ڈکیتی کے بعد ملزم کا تعاقب کرنے کے دوران پیش آیا۔

فائرنگ سے زخمی راحیل نامی شہری سے گرومندر کے قریب واردات ہوئی ملزم فرار ہوئے تو شہری نے ڈاکوؤں کا تعاقب کیا اور مزار قائد کے قریب پہنچنے پر ڈاکو کی موٹر سائیکل کو ٹکر ماری۔ اس دوران ڈاکو کار پر فائرنگ کرکے فرار ہوگئے، زخمی شہری کو پہلے جناح اسپتال پھر نجی اسپتال منتقل کیاگیا۔