Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
بھارتی اداکارہ دیویانکا تریپاٹھی زلزلے سے متعلق تبصرے پر ٹرولنگ کی زد میں آ گئیں | زرائع نیوز

بھارتی اداکارہ دیویانکا تریپاٹھی زلزلے سے متعلق تبصرے پر ٹرولنگ کی زد میں آ گئیں

ممبئی : بھارتی ٹی وی اداکارہ دیویانکا تریپاٹھی کو زلزلے سے متعلق نامناسب الفاظ میں تبصرہ کرنے اور ویڈیو بنانے پر تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق دیویانکا تریپاٹھی نے زلزلے کے دوران ویڈیو بناتے ہوئے کہا کہ زندگی کا پہلا زلزلہ ہے جس کا وہ تجربہ کر رہی ہیں۔

اداکارہ نے اپنی ویڈیو میں زلزلے کو دلچسپ کہا اور بتایا کہ لوگ خوف کی وجہ سے اپنے گھروں سے باہر آ گئے ہیں۔سوشل میڈیا پر صارفین نے دیویانکا تریپاٹھی کو اس ویڈیو پر تنقید کا نشانہ بنایا۔

صارفین کا کہنا ہے کہ یہ انتہائی نامناسب عمل ہے، زلزلہ قدرتی آفت ہے، کچھ لوگوں نے بھارتی اداکارہ سے معذرت کا مطالبہ بھی کیا ہے۔