Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
خالد رضا کا قتل : ریکی اور سہولت کار ی میں ملوث لڑکی سمیت 2 ملزمان گرفتار | زرائع نیوز

خالد رضا کا قتل : ریکی اور سہولت کار ی میں ملوث لڑکی سمیت 2 ملزمان گرفتار

کراچی : گلستانِ جوہر میں ماہر تعلیم خالد رضا کے قتل میں 1 لڑکی سمیت 2 ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا ہے جو قتل کی منصوبہ بندی اور سہولت کاری میں ملوث ہیں۔

تحقیقاتی ذرائع کے مطابق خالد رضا کے قتل میں بھی اجرتی ٹارگٹ کلرز کے ملوث ہونے کا انکشاف سامنے آیا ہے۔

تحقیقاتی ذرائع کا کہنا ہے کہ حساس ادارے کی کارروائی میں زیرِ حراست خاتون سمیت 2 ملزمان مقتول خالد رضا کی نگرانی اور ریکی میں ملوث رہے۔
ریکی کا ٹاسک مکمل ہونے پر طے شدہ اجرت کی رقم ان کے موبائل فون اکاؤنٹ میں فراہم کی گئی۔ملزمان نے مقتول کے گھر کی ویڈیوز اور گھر آنے جانے کے اوقات کار کی تفصیلات فراہم کیں۔
ملزمان کے موبائل فون سے یہ تفصیلات ری کور کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ماہرِ تعلیم خالد رضا کو 26 فروری 2023ء کی رات گلستانِ جوہر میں ٹارگٹ کر کے قتل کیا گیا تھا۔