Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
کراچی: گورنرہاﺅس میں 5 ایام میں 25ہزار سے زائد افراد نے افطار کیا | زرائع نیوز

کراچی: گورنرہاﺅس میں 5 ایام میں 25ہزار سے زائد افراد نے افطار کیا

کراچی: گورنرہاﺅس میں رمضان المبارک کے پہلے 5 ایام میں 25 ہزار سے زائد افراد نے افطار کیا، جس میں جامعات و مختلف مدارس کے طالب علم، سماجی تنظیموں کے بچے ،اسکاﺅٹس اور عام شہری شامل تھے۔

افطار میں شرکت کرنے والوں کا گورنر سندھ نے خود استقبال کرتے ہیں۔گورنرہاﺅس میں بہت بڑی تعداد میں افطار کے انتظامات پر شرکاءنے اپنے اطمینان کا اظہار بھی کیا۔

پانچویں دن این ای ڈی ، حبیب ، یو آئی ٹی ، کے آئی ای ٹی ، میٹر و پوائنٹ ، جامعہ عثمانیہ ، جامعہ حمادیہ کے طالب علموں ، دارلسکون اور کرن اسکول کے بچوں نے شرکت کی۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ تاریخی عمارت میں داخلہ مشکل ہوتا تھا ،آج افطار کررہے ہیں ، واقعی گورنر سندھ نے ناممکن کو ممکن کر دکھایا۔ گورنرسندھ نے مخیر حضرات سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ مخیر حضرات رمضان المبارک میں دل کھول کر مد د کریں، مہنگائی اور دیگر مسائل نے سفید پوش طبقہ کے لئے بھی مشکلات کھڑی کردی ہیں اوران مشکلات کو کم کرنے کے لئے صاحب ثروت افراد کو آگے آنا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کا مشکور ہوں جس نے افطار کرانے کی توفیق دی۔


نوٹ: آپ اپنی خبریں، پریس ریلیز ہمیں ای میل zaraye.news@gmail.com پر ارسال کرسکتے ہیں، علاوہ ازیں آپ ہمیں اپنی تحاریر / آرٹیکل اور بلاگز / تحاریر / کہانیاں اور مختصر کہانیاں بھی ای میل کرسکتے ہیں۔ آپ کی بھیجی گئی ای میل کو جگہ دی جائے گی۔