Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
عمران خان کو غدارکہنے والے ٹیسوری خود پہلے اپنے عہدے سے وفادار ہوں، ارسلان تاج | زرائع نیوز

عمران خان کو غدارکہنے والے ٹیسوری خود پہلے اپنے عہدے سے وفادار ہوں، ارسلان تاج

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور رکن اسمبلی ارسلان تاج نے گورنر سندھ کامران ٹیسوری کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

گورنر سندھ کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے ارسلان تاج نے کہا کہ عمران خان کو غدار کہنے والے ٹیسوری خود پہلے اپنے عہدے سے وفادار ہوں، کامران ٹسوری کے آقا ماضی میں سب سے زیادہ فوج کیخلاف مغلظات نکالتے رہے۔

انہوں نے کہا کہ گورنر سندھ کی جماعت نے بانی متحدہ کیلئے ملکی افواج کیخلاف بھارت سے مدد مانگی تھی، ایم کیو ایم کی جانب سے لکھا گیا خط آج بھی ریکارڈ کا حصہ ہے، عمران خان کیلئے اس ملک کی فوج اس کی جان سے زیادہ عزیز ہے۔

ارسلان تاج کا کہنا تھا کہ کامران ٹیسوری سندھ کے گورنر ہیں بہتر ہوگا اپنے حلف کے مطابق خدمت کریں، کامران ٹسوری سندھ کی تاریخ کے سب سے نالائق گورنر ابتک ثابت ہوئے ہیں، موصوف کی قابلیت تجوری ہائٹس جیسے سرکاری زمینوں پر قبضہ کرنے سے زیادہ نہیں ہے۔


نوٹ: آپ اپنی خبریں، پریس ریلیز ہمیں ای میل zaraye.news@gmail.com پر ارسال کرسکتے ہیں، علاوہ ازیں آپ ہمیں اپنی تحاریر / آرٹیکل اور بلاگز / تحاریر / کہانیاں اور مختصر کہانیاں بھی ای میل کرسکتے ہیں۔ آپ کی بھیجی گئی ای میل کو جگہ دی جائے گی۔