تخریب کاری سے چند منٹ‌قبل کالعدم تنظیم کا دہشت گرد گرفتار

سکھر میں سی ٹی ڈی کی کارروائی کالعدم تنظیم کے دہشت گرد کو گرفتار اسلحہ برآمد کرلیا، دہشت گرد کی شناخت میر حسن کے نام سے ہوئی۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق دہشت گرد تخریبی کارروائی کیلیے کھڑا تھا، جس نے ابتدائی تفتیش میں جیکب آباد مولا داد پھاٹک پر بم دھماکے کا اعتراف کیا ہے۔

ملزم نے دہشت گرد تنظیموں کی معاونت اور سہولت کاری کا بھی اعتراف کیا، ملزم ماضی میں تین دہشت گردوں کے ساتھ دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں: