Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
بھوکی بکری مالک کے ہزاروں روپے کھا گئی | زرائع نیوز

بھوکی بکری مالک کے ہزاروں روپے کھا گئی

بھارتی ریاست اتر پردیش کے ایک گاؤں میں بکری اپنے مالک کے 66 ہزار روپے کے نوٹ کھا گئی۔

مقامی میڈیا کے مطابق سروش کمار نامی کسان نے یہ رقم گھر کی تعمیر و مرمت کے لیے رکھی تھی۔ سروش نے بتایا کہ اس کی بکری کاغذ کھانے کی بہت شوقین ہے جو اس کے دو دو ہزار روپے کے 33 نوٹ کھا گئی۔

سروش کے مطابق گزشتہ روز جب وہ نہانے کے لیے غسل خانے گیا تو بکری نے موقع پاکر پینٹ کے جیبوں میں رکھے نوٹ نکال کر چبا ڈالے۔

سروش نے بتایا کہ وہ غسل خانے سے باہر نکلا تو صورت حال دیکھ کر اس کے ہاتھ پاؤں پھول گئے۔ اس نے فورا بکری کے منہ سے نوٹ نکالنے کی کوشش کی لیکن صرف دو نوٹ ہی بڑی مشکل سے ہاتھ آسکے۔ اس نے یہ بتایا کہ یہ بکری اسے اپنے بچوں کی طرح عزیز ہے اس لیے وہ اسے مار بھی نہیں سکتا۔

دور دور سے لوگ نوٹ کھانے والی بکری کو دیکھنے کے لیے آرہے ہیں۔ فوٹو: انٹرنیٹ

66 ہزار روپے کھانے والی بکری کا واقعہ آس پاس کے علاقے میں مشہور ہوگیا اور لوگ نہ صرف دور دور سے اسے دیکھنے کے لیے آ رہے ہیں بلکہ اس کے ساتھ سیلفیاں بھی لے رہے ہیں۔

پڑوسیوں نے سروش کو مشورہ دیا ہے کہ بکری کو دواؤں سے قے کراکے نوٹ واپس نکلوانے کی کوشش کرے، یا پھر قصائی کے ہاتھوں فروخت کرکے اسے اب مزید اپنے پاس نہ رکھے۔