Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
آن لائن بیکنگ، ماہانہ رقم منتقلی پر چارجز عائد کرنے کا اعلان، اطلاق یکم جولائی سے | زرائع نیوز

آن لائن بیکنگ، ماہانہ رقم منتقلی پر چارجز عائد کرنے کا اعلان، اطلاق یکم جولائی سے

آن لائن بیکنگ، ماہانہ رقم منتقلی پر چارجز عائد کرنے کا اعلان، اطلاق یکم جولائی سے

قومی مرکزی بینک نے آن لائن بیکنگ کے ذریعے رقم ٹرانسفر کرنے کی مفت سہولت ختم کردی گئی۔ یکم جولائی سے انٹربینک کے ذریعے فنڈز ٹرانسفر کرنے پر فیس ادا کرنا ہوگی۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق ماہانہ 25 ہزار روپے سے زائد رقم  ٹراسفر پر اس رقم کا اعشاریہ ایک فیصد یا 200 روپے متعلقہ بینک وصول کرنے کا مجاز ہوگا۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق بلامعاوضہ انٹربینک فنڈز ٹرانسفر کی حد 25 ہزار روپے ماہانہ ہوگی۔

ایک ہی بینک کے اکاؤنٹ میں رقم منتقل کرنے پر بھی چارجز دینا ہوں گی۔ علاوہ ازیں دوسرے بینک کے لیے بھی شرائط لاگو ہیں۔ دوسری جانب اسٹیٹ بینک کے اس فیصلے پر آن لائن بیکنگ استعمال کرنے والے صارفین نے شدید احتجاج کیا اور فیصلے کو واپس لینے کا مطالبہ کیا۔