ممبئی : بالی ووڈ اداکارہ ریکھا کی ڈائر کی تخلیقی ہدایت کار ماریا گریزیا چیوری کے ہمراہ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔ڈائر ممبئی کے مشہور گیٹ وے آف انڈیا پر اپنا پری فال 23 شو پیش کررہا ہے۔ اس شو میں بالی ووڈ کے کئی معروف اداکار شرکت کرینگے۔
شو میں جو ستارے شرکت کرینگے اُن میں سونم کپور آہوجا، کرینہ کپور خان، اتھیا شیٹی، سیمون ایشلے، سیف علی خان، انوشکا شرما اور کچھ ڈیجیٹل انفلواینسرز بھی شامل ہیں۔
ڈائر کے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ریکھا کی ماریا گریزیا چیوری کے ہمراہ تصویر شیئر کی گئی، جس میں ریکھا سفید ساڑھی میں ملبوس ہیں، یہ تصویر سوشل میڈیا پر بہت زیادہ وائرل ہورہی ہے۔

اداکارہ ریکھا کی ڈائر کی تخلیقی ہدایت کار ماریا گریزیا چیوری کے ہمراہ تصویر وائرل!
